ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نقل نویسی کا الزام، 30 امریکی فوجی ملازمت سے برطرف

نقل نویسی کا الزام، 30 امریکی فوجی ملازمت سے برطرف

Sat, 01 Feb 2020 19:03:48    S.O. News Service

واشنگٹن، یکم فروری(آئی این ایس انڈیا) امریکا میں فوجیوں کی پوری کلاس کو امتحانات میں نقل کرنے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی پوری کلاس کو ملازمت سے برطرف کرنے کا انوکھا واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں محض فوجیوں کو امتحانات میں نقل کرنے کا  الزام عائد کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیارجیا میں 106 ویں بیج کے 30 فوجیوں پر آن لائن امتحانات میں نقل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔ ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ایک  خاتون کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔مذکورہ خاتون نے کہا تھا کہ اس نے امتحانات میں فوجیوں کی جگہ شرکت کی تھی، کیونکہ 106 ویں بیج کے ایک فوجی سے اس کے تعلقات تھے۔جارجیا حکومت کا کہنا تھا کہ مذکورہ بیج کے ایک فوجی نے اپنی محبوبہ کو اپنا آئی ڈی اور پاسورڈ دیا تھا تاکہ وہ امتحان میں اس کی جگہ شرکت کرسکے، فوجی نے بعد میں  اپنی  پوری کلاس کو شامل کرلیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ فوجی کی اس حرکت نے فوجی ادارے کی سیکیورٹی اور قانون کو مجروح کیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نقل اپنے فیل ہونے کے ڈر سے کی تھی اگر ہم فیل ہوجاتے تو تربیت مکمل نہیں کرپاتے، کیونکہ ان سے قبل دو فوجیوں نے یہ امتحان دیا تھا جس میں وہ فیل ہوگئے تھے۔جارجیا فوج کے ترجمان کے مطابق ان فوجی اہلکاروں نے ادارے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے ساتھ اپنی قابلیت پر بھی سوال اٹھایا ہے، اس عمل سے ہمارے ادارے کی ساخت مجروح ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت جرم ہے۔


Share: